جدید لیزر سسٹم تیار کرنے کیلئے امریکہ اور اسرائیل کے درمیان مشترکہ معاہدے کی منظوری

292

مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیل اور امریکا نے ایک مشترکہ معاہدے کی منظوری دی ہے جس کے تحت دونوں ممالک جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے جنگی طیاروں اور میزائلوں کو مار گرانے کے لیے لیزرسسٹم تیار کریں گے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق مشترکہ معاہدے کے تحت دونوں ممالک جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے جنگی طیاروں اور میزائلوں کو مار گرانے کے لیے یہ لیزرسسٹم تیار کریں گے۔

 مشترکہ معاہدے کے مطابق اسرائیل کی رفائل کمپنی اور امریکا کی لاک ہیڈ مارٹن لیزر سسٹم تیار کریں گی جبکہ یہ دونوں کمپنیاں اپنے اپنے ملک میں فوجی سازو سامان تیار کرنے کی ذمہ دار سمجھی جاتی ہیں۔

 امریکی اور اسرائیلی کمپنیوں نے اسرائیل میں پہلے سے تیار لیزر سسٹم کو آپریٹ کرنے اور امریکا میں اس کی مارکیٹنگ کا معاہدہ کیا گیا ہے۔

مجوزہ لیزرسسٹم جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے فضائی خطرات کا تعین کرنے، ڈرون طیاروں، جنگی طیاروں ، میزائلوں اور راکٹوں  کو روکنے میں مدد فراہم کرے گا۔