نیشنل سائبر سیکورٹی پالیسی کیا ہے؟

501

وفاقی کابینہ نے پہلی نیشنل سائبر سیکورٹی پالیسی کی منظوری دے دی ہے ۔پالیسی کے نفاذ، امور کی نگرانی، حکمت عملی کے تعین اور اقدامات کے لیے سائبر گورننس پالیسی کمیٹی بھی قائم کر دی گئی۔

پہلی نیشنل سائبر سیکورٹی پالیسی کے اہم خدوخال سامنے آگئے ہیں۔ دستاویز کے مطابق گلوبل سائبر ٹرینڈز کو مدنظر رکھتے ہوئے سائبر سکیورٹی پالیسی تیار کی گئی ہے اور پالیسی کے تحت سائبر حملوں سے محفوظ رہنے کیلئے اہداف تجویز کیے گئے ہیں۔

دستاویز کے مطابق پروٹیکشن اینڈ انفارمیشن شیئرنگ میکنزم مرتب کیا جائے گا اور حکومتی انفارمیشن سسٹم کی سکیورٹی کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔

اہم اداروں میں چیف انفارمیشن سکیورٹی افسر تعینات کیا جائے گا اور سرکاری اداروں کیلئے انٹرنیٹ ٹریفک کنٹرول مزید بہتر کیا جائے گا۔