اپنے نام اور وجود سے انکاری 4 سالہ بچہ

551

ترکی کے شہر ادرنہ کے مکین ایک سبزی فروش کے 9 بچے ہیں جن میں ایک بچے کی عمر 4 سال ہے اور اس کا نام اسماعیل ہے مگر یہ 4 سال کا بچہ اپنے نام اور وجود کو جھٹلاتا ہے۔

بچے کا دعویٰ ہے کہ اس کا نام عابد سوزولمس ہے اور وہ ایک دولت مند سوداگر ہے۔

قصہ ہوں ہے کہ اسماعیل کی پیدائش سے 6 سال پہلے عابد سوزولمس نامی ایک امیر تاجر کو جو خود 5 بچوں کا باپ تھا، بڑی بےرحمی سے قتل کردیا گیا تھا۔

یہ بچے کے ذہن پر خواب کا شدید اثر ہے یا یہ بچہ شرارت کے خیال سے کوئی ڈرامہ کھیل رہا ہے اس بارے میں کچھ یقین سے نہیں کہا جاسکتا، مگر وہ تمام لوگ جو حقائق سے آگاہ ہیں اور جنہوں نے جانفشانی سے سارے معاملے کی چھان بین کی ہے، اسماعیل کے دعوے کو درست تسلیم کرتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ عابد سوزولمس اپنی موت کے بعد اس بچے کے روپ میں دوبارہ جنم لے کر لوٹا ہے۔