اولمپکس کا 7واں روز، میزبان ملک جاپان میڈلز کی دوڑ میں سرفہرست

318

کراچی (رپورٹ: سید وزیر علی قادری) ٹوکیو اولمپکس میں میزبان ملک جاپان میڈلز کی دوڑ میں سب سے آگے، چین دوسرے اور امریکا تیسرے نمبر پر براجمان رہا۔

تفصیلا ت کے مطابق جاپان 13گولڈ ،4چاندی اور 5کانسی کے ساتھ سرفہرست رہا ہے، ٹوکیو اولمپکس میں میزبان ملک نے سب سے زیادہ 22میڈلز حاصل کرکے چین سے پہلی پوزیشن چھین لی۔

 جاپان نے 13گولڈ ، 4چاندی اور 5کانسی کے تمغے حاصل کرکے پہلی پوزیشن پر آگیا، دوسرے نمبر پر چین 12گولڈ 6چاندی 9کانسی کے ساتھ 22تمغے حاصل کیے۔

 اسی طرح امریکا نے 11گولڈ، 11چاندی اور9کانسی کے تمغوں کے ساتھ 31میڈلز حاصل کرکے تیسری پوزیشن پر قبضہ جمالیا، ایکواڈور چوتھے ، آسٹریلیا 5ویں ، برطانیہ چھٹے ، کوریا7ویں جرمنی 8ویں فرانس 9ویں اور نیدر لینڈ 10ویں پوزیشن پر موجود ہیں۔

پاکستان کی جانب سے تاحال کوئی میڈلز حاصل نہیں کیاگیا، جب کہ کویت نے ایک کانسی کے تمغے کے ساتھ 57ویں نمبر پرموجود ہے۔