اسلام آباد : طوفانی بارشوں میں خاتون سمیت بچہ جاں بحق، 2افراد زخمی

350

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت میں طوفانی بارشوں کے بعد کئی علاقے ڈوب گئے ،دیوار گرنے سے گھر کے تہہ خانے میں سیلابی ریلا داخل ہونے سے خاتون سمیت بچہ جاں بحق ہوگیا، جی نائن میں چھتیں گرنے سے 2افراد زخمی ہوئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک گھر میں پھنسے 2بچوں کو ریسکیوکرکے بحفاظت باہر نکال لیا گیا،قائد اعظم یونیورسٹی میں بھی پانی جمع ہوگیا،نکاس آب کاکام جاری ہے، اسلام آباد میں الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

طوفانی بارشوں سےسڑکوں پر سیلابی ریلے گاڑیاں بھی بہا لے گئے،گھروں کے تہہ خانوں میں پانی بھر گیا، سرنگر ہائی وے بھی زیر آب ہوگیا، سیکٹرای الیون اور ڈی 12بارش کے پانی سے سب سے زیادہ متاثرہوئے ہیں۔

طوفانی بارشوں کے بعد اسلام آباد کے راول ڈیم کے اسپل ویز کھول دیے گئے،عوام کو دریائے کورنگ اور سواں سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے،راولپنڈی کے نالا لئی میں پانی کی سطح کم ہونے لگی۔