قرنطین سینٹرز سے کورونا سے متاثر افراد فرار

456

کراچی: شہر قائد میں قائم قرنطینہ سینٹرز سے کورونا وائرس سے 27متاثر افراد بھاگ نکلے،محکمہ صحت سندھ نے قرنطینہ سینٹرز میں سیکیورٹی بڑھانے کیلیے خط لکھ دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق خط میں لکھا گیا ہے کہ سب سے زیادہ مریض سندھ گورنمنٹ اسپتال سے بھاگے ہیں،مفرور مریض دیگر لوگوں میں باآسانی کرونا پھیلا سکتے ہیں۔

خط میں مزید کہا گیا کہ بھاگنے والے افراد بیرون ملک سے پاکستان آئے تھے ، جن کی کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی تھی، فوری اقدامات نہ کیے گئے تو سنگین نتائج بھگتنے ہونگے۔