نیپرا نے بجلی سستی کر دی

282

بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر ہے کہ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی سستی کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیپرا نے بجلی 21 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔بجلی جون کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں سستی کی گئی ہے۔

صارفین کو آئندہ ماہ کے بلوں میں ریلیف ملے گا تاہم بجلی سستی کرنے کے  فیصلے کا اطلاق لائف لائن، زرعی اور کےالیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

نیپرا بجلی کمی کے حوالے سے اپنا تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کرے گا۔

اس سے قبل دو جولائی کو نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)  نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کے تحت بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دی تھی۔

 بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے مالی سال 2019-20 کی چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے لئے درخواست دی تھی۔