مریم نواز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

296

لاہور: مسلم لیگ ن  کی نائب صدر مریم نوازبھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں، کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مریم نواز کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آگیاہے، جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔

ن لیگ کی ترجمان نے کہا کہ مریم نواز نے اپنے چاہنے والوں سے صحت یابی کیلیے دعائیں کرنے کی اپیل کی ہے، وہ گھر پر علاج کرارہی ہیں، انہیں بخار، کھانسی  اور فلو کی علامات ہیں۔