زلزلوں کی مدد سے مریخ کی داخلی جانچ

516

سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ اب ان کے پاس مریخ کی کرہ کی ساخت کو بیان کرنے کے لئے کچھ مواد دستیاب ہے۔

اعداد و شمار ان خلائی جہاز سے سامنے آئے ہیں جو سن 2019 کے اوائل سے ہی مریخ پر آنے والے زلزلے کو محسوس کررہے ہیں ۔

ناسا کے زیرقیادت مشن سے مریخ کے پرت کی اوسط موٹائی 24 کلومیٹر اور 72 کلومیٹر کے درمیان معلوم ہوئی ہے۔۔ لیکن کلیدی کھوج سیارے کا حجم ہے جو کہ 3,390km ہے۔

یہ پہلا موقع ہے جب سائنس نے زمین کے علاوہ کسی سیارے کی داخلی پرت کا براہ راست نقشہ بنانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ یہ چاند کے لئے بھی کیا گیا ہے لیکن مریخ اس لیے اہم ہے کیونکہ یہ جسامت کے لحاظ سے چاند سے کئی گنا بڑا بھی ہے اور ایک سیارہ بھی ہے۔

اس معلومات کا ہونا محققین کو مختلف سیاروں کے جسم کی تشکیل اور ارتقا کو بہتر طور پر سمجھنے میں مدد دیتا ہے۔

جس طرح ماہرین زلزلے سے زمین پر اندرونی تہوں کا مطالعہ کرتے ہیں، اسی طرح مریخ کا بھی کیا ہے۔