فیس بک نے نیا فیچر متعارف کروادیا

515

فیس بک نے میسنجر چیٹ کیلئے نیا اور دلچسپ فیچر متعارف کروایا ہے جس کا نام ‘ساؤنڈ ایموجی’ ہے۔

اب فیس بک کے میسنجر میں چیٹ کے دوران صارفین کے ایک دوسرے کو بھیجے جانے والے ایموجی میں چھوٹا سا ساؤنڈ کِلپ ہوگا، یعنی یوں کہہ لیں کہ ویژول ایموجی کے ساتھ صارفین اسی کی آواز بھی سن سکیں گے۔

 

ابتدا میں ان ایموجیز کی لائبریری میں ایول لافٹر (قہقہے)، تالیوں اور ڈرم رول کے ایموجی موجود ہیں جن میں آواز سنی جائے گی۔

کمپنی کے مطابق یہ فیچر صارفین کی گفتگو میں آسانی پیدا کرے گا جس کے تحت صارفین ایک دوسرے سے واضح طور پر اپنے خیالات اور جذبات کا اظہار کرسکیں گے۔