کوہ پیما ساجد سدپارہ نے دوسری بار کے-ٹو سر کرلیا

295

اسکردو: کوہ پیما ساجد سدپارہ نے دوسری مرتبہ کے-ٹو سر کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کوہ پیما ساجد سدپارہ نے بغیر آکسیجن کے-ٹو سر کیا۔ ساجد سدپارہ آج اپنے والد علی سدپارہ کا جسد خاکی نکالنے کی کوشش کریں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز لاہور سے تعلق رکھنے والے 19 سالہ شہروز کاشف کے-ٹو سر کرنے والے کم عمر ترین کوہ پیما بن گئے تھے۔ انہوں نے چوٹیوں کی ٹاپ پر پاکستانی پرچم لہرانے کا عزم ظاہر کیا تھا۔ ان کی اس کامیابی اور خوابوں کی تعبیر اور معاونت فراہم کرنے میں ان کے والد کا نمایاں ہاتھ ہے۔

یہ بات پاکستان کی عوام کے لیے خوش آئند ہے کہ شہروز کاشف ایک اور کارنامہ انجام دیتے ہوئے کے ٹو سر کرنے والے کم عمر ترین کوہ پیما بن گئے۔ شہروز کاشف نے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔ ان کے خوش نصیب والد کاشف سلمان نے اس کی تصدیق کی ہے اور موقف اختیار کیا کہ شہروز 2 ماہ قبل ماونٹ ایورسٹ سر کرنے والے پاکستان کے کم عمر ترین کوہ پیما بنے، اب شہروز کاشف نے دنیا کی دوسری اورپاکستان کی سب سے اونچی چوٹی سرکی ہے۔