ملک میں کورونا سے مزید 44 افراد جاں بحق، 4119 نئے کیسز رپورٹ

438

ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزید 44 مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔ اموات کی مجموعی تعداد 23 ہزار 87 ہوگئی۔

کورونا سے متعلق سرکاری ویب سائٹ کے مطابق پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 44 مریض انتقال کرگئے جب کہ 4119 نئے کیسز بھی سامنے آگئے۔ کیسز کی مجموعی تعداد 10 لاکھ 15 ہزار 827 ہوگئی۔

ملک بھر میں فعال کیسز کی تعداد 56 ہزار 952 ہے۔ اب تک 9 لاکھ 35 ہزار 742 مریض صحت یاب ہوچکے۔

کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز صوبہ سندھ میں رپورٹ ہوئے۔ سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 71 ہزار 762 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 35 ہزار 736 ہے۔ صوبے میں 5 ہزار 860 اموات ہوچکیں۔ 3 لاکھ 30 ہزار 166 مریض صحت یاب ہوئے۔

پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 54 ہزار 312 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 11 ہزار 901 ہے۔ صوبے میں 10 ہزار 978 اموات ہوچکیں۔ 3 لاکھ 31 ہزار 433 مریض صحت یاب ہوئے۔

خیبر پختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 42 ہزار 400 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 2 ہزار 366 ہے۔ صوبے میں 4 ہزار 428 اموات اور 1 لاکھ 35 ہزار 606 مریض صحت یاب ہوئے۔

اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 86 ہزار 226 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 2582 ہے۔ اسلام آباد میں 796 اموات ہوچکیں۔ 82 ہزار 848 مریض صحت یاب ہوئے۔

بلوچستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 29 ہزار 861 جب کہ فعال کیسز کی 1416 ہے۔ صوبے میں 326 اموات 28 ہزار 119 مریض صحت یاب ہوئے۔

آزاد کشمیر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 23 ہزار 370 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 2191 ہے۔ آزاد کشمیر میں 618 اموات ہوچکیں۔ 20 ہزار 561 مریض صحت یاب ہوئے۔

گلگت بلتستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 7 ہزار 896 جب کہ فعال کیسز 712 ہے۔ گلگت بلتستان میں 760 اموات ہوچکیں۔ 7 ہزار 9 مریض صحت یاب ہوئے۔