داسو حملہ اور جوہر ٹاؤن دھماکے کی کڑیاں ملنے لگیں

221

لاہور: داسو ڈیم حملہ اور جوہر ٹاؤن میں دھماکے کی کڑیاں ملنے لگیں۔

نجی نیوز ٹی وی کے مطابق ذرائع کا بتانا ہے کہ لاہور سے دو مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، دو افراد آپس میں بھائی ہیں اور ان کا تعلق کوئٹہ سے ہے، دونوں بھائی 15 سال سے ڈیفنس پی بلاک میں رہائش پذیر ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ داسو حملے میں زیر استعمال گاڑی لاہور میں مقیم شخص کی تھی، دونوں حملوں کے تانے بانے بھارتی خفیہ ایجنسی را سے مل رہے ہیں۔

خیال رہے کہ اپر کوہستان میں داسو ڈیم کے عملے کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی تھی جس میں 30 چینی باشندے سوار تھے۔ حادثے میں 9 چینی شہریوں سمیت 12 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔