وطن دو لخت کرنے میں پیپلزپارٹی کا کردار مرکزی تھا ، عبدالحسیب

289

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) شہری حقوق ریلی پیپلز پارٹی کی تعصبانہ پالیسوں کے خلاف ایک عوامی ریفر نڈم ثابت ہوگا۔ان خیالات کااظہار متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) رابطہ کمیٹی رکن عبد الحسیب نے کوہسار ٹا¶ن عوامی رابطہ مہم ،یوسی6اور 23میں بزرگوں کے اجلاس سےخطاب کرتے ہوئے کیا۔ان پروگرامز میں رکن رابطہ کمیٹی عارف خان ایڈووکیٹ، رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی،ایم کیوایم حیدر آباد ڈسڑکٹ کے ذمے داران وسیم بیگ،جاوید قریشی،صابر ایڈووکیٹ سمیت کوہسار ٹاون کے ذمے داران و کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ انہوں نے مزید کہاکہ پیپلز پارٹی کے رہنماکے اس جملہ کہ ادھر ہم ادھر تم نے پاکستان کو دولخت کیا اور پیپلز پارٹی ملک توڑنے کی ذمے دار ہے اور آج وہ سندھ میں اپنے اقتدار کیلےے سندھ کو تقسیم کرنا چاہتی ہے۔انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی فاشٹ تنظیم ہے جس کی تعصبانہ پالیسوں نے سندھ کو تباہ کردیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ حیدرآباد کی عوام 31جولائی کو شہری حقوق ریلی میں فاشٹ دہشت گرد اور کرپشن و بدعنوانی فروغ دینے والی حکومت سندھ کے خلاف سراپا احتجاج ہونگے ۔