سندھ میں تبدیلی ناگریز ہوچکی ہے،حلیم عادل شیخ

150

کراچی(آن لائن) قائد اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے سندھ اسمبلی میں پریس کانفرنس سے خطاب کیا ۔ان کے ساتھ رکن سندھ اسمبلی شاہنواز جدون و دیگر رہنما بھی شریک تھے، حلیم عادل شیخ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا 1997 میں پی
ٹی آئی کے پاس کوئی سیٹ نہیں تھی، 2002 میں پی ٹی آئی کے پاس ایک سیٹ تھی،2008 میں پی ٹی آئی نے الیکشن مہم کا بائیکاٹ کر دیا تھا،2013 میں کے پی کے میں پی ٹی آئی کی حکومت بنی،دوبارہ 2018 میں کے پی کے پنجاب اور وفاق میں پی ٹی آئی کی حکومت آئی،2020 میں گلگت بلتستان اور 2021 میں کشمیر میں حکومت بننے جارہی ہے اب سندھ میں حکومت پی ٹی آئی کی بنے گی،اب آئندہ الیکشن میں پورے پاکستان میں پی ٹی آئی کی حکومت ہوگی،سندھ میں تبدیلی ناگریز ہوچکی ہے عوام کو بنیادی سہولیات تک میسر نہیں ہیں، سندھ میں آئینی طریقے سے تبدیلی لائیں گے کوئی گورنر راج وغیر نہیں لگائیں گے۔ کشمیر الیکشن میں دیکھنے گیا تھا سندھ کا پیسہ چوری ہوکر کہاں خرچ ہوا،سندھ کے روڈوں، کتابوں، گٹروں کی صفائی، دوائیوں، زکوات کا چوری شدہ پیسے کہاں خرچ ہوا، پیپلزپارٹی نے کشمیر الیکشن میں سندھ کی عوام کا پیسا اڑایا ہے، دس دس کروڑ روپے پیپلزپارٹی نے اپنے امیدواروں میں بانٹے ہیں۔