جے یو آئی کو موروثی جماعت بننے نہیں دیں گے،مولانا شیرانی

215

قلعہ سیف اللہ/کوئٹہ(آن لائن) جمعیت علماءاسلام پاکستان کے رہنما¶ں نے کہا ہے کہ کل تک نواز شریف کو چور اور ڈاکو کہنے والے آج ان کے وکیل صفائی بنے ہوئے ہیں، جس اسمبلی کو ناجائز قرار دیا گیا اسی ناجائز اسمبلی سے صدارت کا ”حلال“ ووٹ کیسے لیا گیا؟ جمعیت علماءاسلام سے موروثیت کے خاتمے کے لیے ہماری جدوجہد جاری ہے۔ ان خیالات کا اظہار جمعیت
علماءاسلام پاکستان کے بانی رہنما¶ں مولانا محمد خان شیرانی، حافظ حسین احمد، مولانا گل نصیب خان، مولانا شجاع الملک نے قلعہ سیف اللہ میں جمعیت علماءاسلام پاکستان کے رابطہ مرکز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر قلعہ سیف اللہ کی اہم سیاسی شخصیت سردار زین اللہ جوگیزئی نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت جمعیت علماءاسلام پاکستان میں شمولیت کا اعلان کیا، افتتاحی تقریب سے حاجی عبدالصادق، عبدالوحید مروت، ڈاکٹر محمد اسما عیل بلیدی، مولانا محمود الحسینی، مولانا عبدالمالک اور دیگر نے بھی خطاب کیا، جمعیت کے رہنما¶ں نے مزید کہا کہ جمعیت کے دستور میں ترمیم کرکے تمام تمام اختیارات کو اپنے ہاتھ میں رکھنے کی کوشش کی گئی اور جماعت کو موروثیت کی طرف دھکیلا گیا لیکن ہم جمعیت علماءاسلام کو موروثی جماعت بننے نہیں دیں گے، انہوں نے کہا کہ 47 کروڑ روپے لیکر طلحہٰ محمود جیسے لوگوں کو سینیٹر بنوایا گیا ہم پارٹی کے اجلاسوں میں غیردستوری کاموں کی نشاندہی کرتے رہے لیکن انہوں نے آئین اور دستور کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ہمیں جماعت سے نکالنے کا فیصلہ کیا ہم اُن کے ایسے غیر دستوری فیصلوں کو تسلیم نہیں کرتے اور نہ ہی ہم نے کوئی علیحدہ گروپ بنایا ہے بلکہ جمعیت علماءاسلام پاکستان کو اس کی اصل شکل میں بحال کرنے کی کوشش کررہے ہیں