پیپلز پارٹی نے سندھ کو یرغمال بنا لیا ہے،مصطفی کمال

161

کراچی(آن لائن)پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ کراچی کو بھارتی خفیہ ایجنسی را کے تسلط سے اس لیے آزاد نہیں کرایا تھا کہ الطاف حسین سے لے کر آصف علی زرداری کے حوالے کردیا جائے۔ پی ٹی آئی کے وہ لوگ جو اپنے مینڈیٹ پر بڑھکیں مار رہے ہیں وہ الطاف حسین کے خوف کی وجہ سے کلفٹن کا پ±ل بھی پار نہیں کرپاتے تھے، انکا نام
نہاد مینڈیٹ ہماری قربانیوں کے مرہون منت ہے۔ عمران خان کو اپنی حکومت قائم رکھنے اور نواز شریف اولین نشانہ ہونے کی وجہ سے پیپلز پارٹی کو کھلی چھٹی دے دی ہے۔ ہم جب را سے نہیں ڈرے تو پیپلز پارٹی کے مظالم پر بھی خاموش نہیں بیٹھیں گے۔ پیپلز پارٹی نے سندھ کو یرغمال بنا لیا ہے۔ سندھ بھر میں انسانی حقوق پیپلز پارٹی کی کرپشن کی نذر ہوگئے ہیں۔ جن مظالم پر کافروں کو ترس آگیا لیکن ریاست مدینہ کے دعویدار نہیں جاگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں ایک لاوا پک رہا ہے اور خاص کر سندھ کے شہری علاقوں میں مایوسی ہے۔ 13 سالوں سے پاکستان پیپلزپارٹی کی حکمرانی ہے لیکن لگتا ہے جیسے سندھ انکی جاگیر ہے۔