جماعت اسلامی کنٹونمنٹ انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی،عقیل احمد خان

168

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآبادعقیل احمد خان اور نائب امیر عبدالقیوم شیخ نے کنٹونمنٹ الیکشن کے سلسلے میں کنٹونمنٹ کے مختلف وارڈ کا دورہ کیا۔ الیکشن میں حصہ لینے اور امیدواروں کی نامزدگی کے حوالے سے مشاورتی اجلاس سے ضلعی امیر عقیل احمد خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی کنٹونمنٹ الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی۔ جب بھی کوئی مشکل وقت آتا ہے جماعت اسلامی عوام کی خدمت میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہے،یہ پاکستان کلمے کی بنیاد پر قائم ہوا،جس میں ہم اسلامی نظام کے نفاذ کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے،موجود ہ اور گزشتہ حکمرانوںنے عوام سے کیاگیاایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا،عوام اس وقت مہنگائی اور مسائل کی چکی میں پس رہے ہیں، میں عوام سے اپیل کرتا ہوںایک بار آزما کر دیکھیں جماعت اسلامی کی اولین ترجیح ہے کہ عوام کے مسائل عوام کی دہلیز پر حل کےے جائیںجماعت اسلامی ہر آنے والے شخص کوبہتر مقام اور عزت دے گی۔