ایل این جی ریفرنس میں ایک گواہ پر جرح مکمل ،دوسرے کا بیان قلمبند

140

اسلام آباد(آن لائن)احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان کی عدالت میں زیر سماعت سابق وزیر اعظم شاہدخاقان عباسی وغیرہ کے خلاف ایل این جی ریفرنس میں ایک گواہ پر جرح مکمل جبکہ دوسرے کا بیان قلمبند کرکیاگیا۔گذشتہ روز سماعت کے دوران نیب پراسیکوٹر عثمان مسعودوکلاءصفائی بیرسٹرظفر اللہ، بیرسٹر قاسم عباسی، ڈاکٹر یاسر، عمران شفیق، فوزی ظفراور نیب گواہ فصیح الدین فواد اوررضوان مہدی عدالت پیش ہوئے، عدالت نے ملزمان کی حاضری لگائی اور شاہد خاقان عباسی کو جانے کی اجازت دے دی، جس کے بعد ریفرنس کے شریک ملزم سعید احمد کی طرف سے وکیل عمران شفیق نے گواہ فصیح الدین پر جرح شروع کی،جس کے بعد عدالت نے گواہ رضوان مہدی کا بیان قلمبند کیااور گواہ کی طرف سے پیش کردہ دستاویزات کو ریکارڈ کاحصہ بنایا،عدالت نے گواہ کو جرح کیلئے حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے اگلے گواہ فرحان عمر کو بیان قلمبند کرانے کیلئے طلب کرلیا اور سماعت17 اگست تک کیلئے ملتوی کردی۔