سندھ حکومت کراچی اور حیدرآباد کے ٹیکس پر چلتی ہے، فاروق ستار

305
حیدرآباد: ایم کیو ایم بحالی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار ٹرانسفارمر دھماکے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ پریس کانفرنس کررہے ہیں

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ایم کیوایم پاکستان تنظیم بحالی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ سندھ حکومت 90فیصد کراچی اور حیدرآباد کے ٹیکس پر چلتی ہے، سانحہ لطیف آباد انتہائی شرمناک اور قابل مذمت ہے اور اس بات کا ثبوت ہے کہ شہری سندھ کو فنڈز اور بجٹ میں نظر انداز کیاجاتا ہے وہ لطیف آباد یونٹ نمبر8 میں ٹرانسفار مر پھٹنے کے واقعے میں جاں بحق ہونے والے افرا د کے ورثاءسے تعزیت کے بعد میڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے وفاقی حکومت کو متنبہ کررہا ہوں کہ یہ ایک لاوا ہے جو پک رہا ہے اس دن کی خیر مناو جب ٹرانسفارمر کے بجائے عوام کا لاوا پھٹے گا ۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہاکہ ٹرانسفارمر بنوانے کی کمپنیوں کو ٹھیکے دے کر کمیشن کا پیسہ جیبوں میں رکھا جاتا ہے۔ یہ محکمے کی مجرمانہ غفلت ہے جس کے نتیجے میں بے گناہ افراد کی جانوںکا ضیاع ہوا۔ انہوں نے کہاکہ حیسکو چیف یا پھر ڈائریکٹر وزارت پانی اور سیکرٹری کےخلاف ایف آئی آر درج کی جائے ، اگر ایف آئی آر نہیں ہوئی تو پھر حیدرآباد اور کراچی میں دھرنے دیں گے ۔
فاروق ستار