الخدمت شمالی پنجاب: مستحقین کیلیے 738 جانوروں کی قربانی کی گئی

176

راولپنڈی (اسٹاف رپورٹر) صوبائی صدرالخدمت فائونڈیشن رضوان احمد نے کہاہے کہ عید الاضحی کے موقع پرشمالی پنجاب کے 11 اضلاع میں 5کروڑ 26 لاکھ 70ہزار روپے مالیت سے ایک لاکھ 29 ہزار 384 افراد تک قربانی کا گوشت پہنچایاگیا اور مستحقین کے لیے 580 گائیں اور 158 بکروں کے ساتھ مجموعی طورپر 738 جانورو ں کی قربانی کی گئی۔
راولپنڈی ڈویژن کے اضلاع کے لیے شمالی پنجاب نے اس سال جدیدسلاٹرہائوس کی خدمات حاصل کی تھیں، جہاں جدیدمشینری کے ذریعے قربانی کاتمام عمل مکمل کیاگیا۔ صوبائی صدرالخدمت نے ڈپٹی سیکرٹری جنرل سیدامجدحسین شاہ کے ہمرا ہ سلاٹرہائوس کادورہ کیا اور قربانی کے تمام مراحل کودیکھا۔ اس موقع پر انہوں نے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ مخیر افراد نے الخدمت پراعتماد کا اظہار کیا۔ رضوان احمد کا کہنا تھا کہ اس تعاون کی بدولت ہم یتیم بچوں،بیوائوں ،مساکین ،جیل کے قیدیوں سمیت لاکھوں مستحقین تک قربانی کاگوشت پہنچانے میں کامیاب ہوئے ہیں، جس پر ہم اہل خیرکاشکریہ اداکرتے ہیں۔