ملزم ظاہر جعفر کے امریکی شہری ہونے کے بیان پر سفارتخانے کی وضاحت

245

اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) نور مقدم قتل کیس کے ملزم ظاہر جعفر نے اسلام آباد کی مقامی عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے کہا تھا کہ وہ پاکستان کا نہیں بلکہ امریکا کا شہری ہے۔ جس کے بعد امریکا کی وضاحت بھی
سامنے آگئی ہے۔ اسلام آباد میں سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی بیرون ملک میں امریکی شہری اس ملک کے قوانین کے تابع ہوتے ہیں۔انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے بتا یا کہ جب امریکیوں کو بیرون ملک گرفتار کیا جاتا ہے تو سفارت خانہ ان کی خیریت دریافت کر سکتا ہے اور وکلا کی ایک فہرست فراہم کرسکتا ہے لیکن قانونی مشورے نہیں دے سکتا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکا عدالتی کارروائی میں حصہ نہیں لے سکتا یا ان کی رہائی پر اثر انداز نہیںہوسکتا ہے۔