صدر علوی کا صحافی اجمل جامی کے والد کی وفات پر اظہار تعزیت

170

اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے صحافی اجمل جامی کے والد کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ منگل کو صدر عارف علوی نے اجمل جامی کو ٹیلی فون کیا اور ان کے والد کیپٹن (ر) محمد ارشاد کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔ صدر عارف علوی نے مرحوم کے اہل خانہ سے اظہارِ ہمدردی کیا اور مغفرت کی دعا کی۔