پاکستان میں پناہ لینے والے 46 فوجی افسران و اہلکار افغان حکام کے حوالے

98

راولپنڈی (صباح نیوز) افغانستان میں طالبان کے حملوں کے دوران پاکستان آنے والے 5 افسروں سمیت 46 افغان فوجیوں کو ان کے ہتھیاروں اور آلات
سمیت نواں پاس کے مقام پر افغان حکام کے حوالے کردیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چترال کے ارندو سیکٹر کے پاس پاک افغان بارڈر پر تعینات افغان فوجی کمانڈر نے پناہ کیلیے پاک فوج سے رابطہ کیا تھا، جس پر افغان فوجیوں کو پاکستان میں داخلے کی اجازت دے دی گئی اور خوراک و ضروری طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔