ضلع بھر میں منشیات کی سرعام فروخت جاری ہے، ذوالفقار بھرگڑی

110

ٹنڈو محمد خان (نمائندہ جسارت) سندھ یونائیٹڈ پارٹی کی جانب سے منشیات کی سرعام فروخت کیخلاف بھوک ہڑتالی کیمپ لگایا گیا، جس میں کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ سندھ یونائیٹڈ پارٹی ٹنڈو محمد خان کی جانب سے منشیات کی سرعام فروخت کیخلاف ضلعی عہدے داران ذوالفقار پپو بْھرگڑی، پیر اکبر سرھندی، فقیر سلیم ہالیپوتہ، سجاد گاہو کی قیادت میں میونسپل کمیٹی آفس کے سامنے بھوک ہڑتالی کیمپ لگایا گیا جس میں کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر رہنماؤں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر میں منشیات کی سرعام فروخت جاری ہے جبکہ انتظامیہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہی ہے، منشیات کی سرعام فروخت کے باعث نوجوان نسل تباہ ہورہی ہے۔ انہوں نے حکام سے مطالبہ کیا کہ منشیات فروشوں کیخلاف فوری کارروائی کی جائے۔