معاوضہ دیے بغیر ہم سے زمین خالی کرائی جارہی ہے، سمیجو برادری

78

کھپرو (نمائندہ جسارت) کھپرو میں شہید چوک پر سمیجو برادری کے لوگوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ بابو سمیجو اور مختارکار کھپرو نے ملی بھگت کر کے ہماری ذاتی زمین کے کاغذات پر دھوکے سے دستخط کرواکر ہمیں زمین سے بیدخل کیا جارہا ہے۔ حکام بالا سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمارے ساتھ انصاف کیا جائے، ہماری زمین کا معاوضہ ہمیں دلایا جائے یا ہماری زمین کے بدلے ہمیں زمین دی جائے، ہماری زمین نئی بننے والے نارا کینال میں آرہی ہے، جس کا ہمیں معاوضہ دیے بغیر ہم سے خالی کرائی جارہی ہے۔ مختارکار کھپرو ہیوی مشینری کے ساتھ آئے اور ہمارے گوٹھ کے چند گھر گرائے، ہماری منت سماجت پر عید کے بعد آنے کا کہہ کر چلا گیا، ہمارے ساتھ انصاف کیا جائے، بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کرنے پر مجبور ہوجائیں گے۔ خدارا ہمیں بے گھر ہونے سے بچایا جائے۔