شکارپور، باپ کے ہاتھوں دو بیٹیاں، بیوی اور چچی قتل

105

شکارپور (نمائندہ جسارت) نشے کے عادی باپ کے ہاتھوں دو بیٹیاں، بیوی اور چچی سمیت چار افراد قتل۔ مدیجی کے قریب 20 میل تھانے کی حدود گاؤں فقیر محمد میں مسلح شخص کی گھر میں فائرنگ، ملزم اصغر جونیجو نے فائرنگ کرکے اپنی بیوی، دو بیٹیوں اور چچی سمیت چار افراد کو قتل، ایک بیٹی کو زخمی کردیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں کو ضروری کارروائی کے لیے مدئجی اسپتال منتقل کردیا، جاں بحق خواتین کی شناخت مسمات سلمان جونیجو، چچی فرزانہ جونیجو، بیٹی قبرا اور اقصیٰ کے نام سے شناخت ہوئی ہے۔ ایس ایچ او نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق ملزم کا اکثر بیوی سے جھگڑا رہتا تھا، ملزم نشے کا عادی ہے، ملزم کو گرفتار کرکے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کردی۔