ٹنڈو محمد خان،پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی ،4 ملزمان گرفتار

218

ٹنڈومحمد خان(نمائندہ جسارت)ٹنڈو محمد خان پولیس کی جرائم پیشہ افراد اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری۔ 4 ملزمان گرفتار، مین پوریاں، دیسی شراب برآمد۔ تفصیلات کی مطابق ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان عابد بلوچ کی ہدایت پر ایس ایچ او ٹنڈو محمد خان نے دورانِ پیٹرولنگ نزد سرھندی پیٹرول پمپ پر کارروائی کرتے ہوئے ایک مین پوری سپلائر فرمان ولد منیر کو گرفتار کر لیا جس کے قبضے سے 950 مین پوریاں پلاسٹک کے کٹوں سمیت برآمد کرتے ہوئے تھانہ سٹی ٹنڈو محمد خان پر منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ایس ایچ او تھانہ ٹنڈو غلام حیدر نے دورانِ پیٹرولنگ نزد ببری اسٹاپ پر کارروائی کرتے ہوئے۔ایک مین پوری سپلائر محرم ولد دھنی کو گرفتار کر لیا جس کے قبضے سے 450 مین پوریاں پلاسٹک کے کٹے سمیت برآمد کرکے تھانہ ٹنڈو غلام حیدر پر منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ ایس ایچ او تھانہ سٹی ٹنڈو محمد خان نے دورانِ پیٹرولنگ نزد گاؤں حسین خان لغاری بائی پاس،سجاول روڈ مال پڑی پر کارروائی کرتے ہوئے دو شراب فروش عبدالرحمن ولد نیاز، محمد یاسین ولد محمد حسین کو گرفتار کر لیا جس کے قبضے سے 30 لیٹر دیسی شراب گیلن سمیت برآمد کر تے ہوئے تھانہ سٹی ٹنڈومحمد خان پر منشیات ایکٹ کے تحت دو الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔