ہنگورجہ، بنیادی سہولیات نہ ملنے پر نوجوان اتحاد کی موٹر سائیکل ریلی

131

ہنگورجہ (نمائندہ جسارت) ٹھری میرواہ تحصیل کے مختلف گائوں کے رہائشی اور پی پی کے ووٹروں نے بنیادی سہولیات نہ ملنے پر نوجوان اتحاد پیروسن کی جانب سے موٹر سائیکل ریلی نکال کر رانی پور پہنچ کر قومی اسمبلی کے رکن پیر سید فضل علی شاہ جیلانی کی رہائش گاہ کے سامنے ادریس سومرو، محبت شنبانی، الطاف عباسی، باسط علی، منٹھار سومرو کی قیادت میں شدید گرمی اور دھوپ میں ڈیڑھ کلو میٹر پیدل مارچ کرکے پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ آج کے جدید دور میں بھی پیروسن، کھرڑاہ، سیری، کورکی حاجانہ اور دیگر علاقوں کو بنیادی سہولیات سے نظر انداز کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے علاقے میں اسکول، اسپتال اور گیس جیسی سہولیات نہیں، منتخب نمائندے ووٹ حاصل کرنے کے بعد اس طرف توجہ بھی نہیں دے رہے، جو سراسر نا انصافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بنیادی مسائل حل نہیں ہوئے تو احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔