ٹوکیواولمپکس، چین نے شوٹنگ میں 2 طلائی تمغے جیت لیے

206

ٹوکیو(جسارت نیوز) چین کا ٹوکیو اولمپکس میں عمدہ کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے، شوٹنگ مقابلوں میں چینی شوٹرز نے دو سونے کے تمغے حاصل کر لیے گزشتہ روز 10 میٹر ایئر پسٹل مکسڈ ٹیم ایونٹ کے فائنل میں چین نے روسی اولمپک کمیٹی کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دی اور سونے کا تمغہ اپنے نام کیا۔ ان کی جیت کاا سکور 16رہا۔ روسی اولمپک کمیٹی نے 14 سکور کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی۔ ایونٹ میں یوکرین کی ٹیم تیسرے نمبر پر رہی۔