مرکنٹائل ایکس چینج میں 8.7ارب روپے کے سودے

139

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ میں گزشتہ روز میٹلز، ا نرجی ، کوٹس اورانڈیکس 8.7ارب روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 9,781 رہی۔ سب سے زیادہ سود ے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 2.906ارب روپے رہی جبکہ این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت1.403 ارب روپے، کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 1.365 ارب روپے ، ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 1.185 ارب روپے ، چاندی کے سودوں کی مالیت 640.320 ملین رو پے ، پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 489.280 ملین روپے رہی۔