جے ایس بینک اور سندھ حکومت نے پہلے ڈرائیو تھرو ویکسی نیشن سینٹر کا آغاز کردیا

145

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) جے ایس بینک نے سندھ حکومت اور ضلع جنوبی کے ڈپٹی کمشنر ارشاد سودھر کے تعاون سے ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں کورونا سے بچاؤ کی ویکسی نیشن کے لیے ڈرائیو تھرو سہولت کا آغاز کردیاہے۔ جے ایس بینک اور سندھ حکومت کے مشترکہ اقدام کے تحت اربن فاریسٹ بلاک 3، کلفٹن کراچی میں ڈرائیو تھرو سہولت کا قیام عمل میں لایا گیا۔ اس ڈرائیو تھرو میں 6لین کی سہولت فراہم کی گئی ہے جس سے ہزاروں افراد کو ویکسین لگانے کی گنجائش موجود ہے، یہ سہولت ہفتے کے ساتوں دن شام 4بجے سے رات گئے 12بجے تک مفت فراہم کی جائیں گی، تاکہ عوام کو اپنی کار میں بیٹھے با آسانی موڈرنا، سائینو ویک، کین سینو، پاک ویک اور سائینو فارم ویکسین لگائیں جا سکیں گی۔ اس موقع پر خطاب کر تے ہوئے وزیر اعلی سندھ کے مشیر بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سندھ حکومت کے اشتراک سے جے ایس بینک نے عوام کوکورونا جیسی وباء سے مقابلہ کرنے کے لیے ڈرائیو تھرو ویکسی نیشن کی سہولت کا آغاز کیا ہے۔