ایف پی سی سی آئی کا شوگر کی قیمتوں کے نوٹیفیکیشن واپس لینے کا مطالبہ

289

کرا چی (اسٹاف رپورٹر) سنیئر نائب صدر ایف پی سی سی آئی خواجہ شاہ زیب اکرم نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت پاکستان اور صوبائی حکومتوں کے جاری کردہ چینی کی قیمتوں کے حالیہ نوٹیفیکیشن واپس لیے جائیں اور قیمتوں کا تعین کے میکانزم کو مارکیٹ کے حالات کے مطابق کام کرنے کی اجازت ہونی چاہیے۔انہوں نے چینی کی قیمتوں کے بارے میں حکومتی مداخلت کے بارے میں حکومت پاکستان اور صوبائی حکومتوں کے اقدامات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو یہ فیصلہ چینی کی صنعت میں اسٹیک ہولڈرزسے مشورہ کیے بغیر نہیں لینا چاہیے۔خواجہ شاہ زیب اکرم نے مزید کہا کہ یہ فیصلے زمینی حقائق اور اچھے کاروباری طریقوں پر مبنی نہیں ہیں اور یہ فیصلے عام چینی صارفین پر فوری طور پر منفی اثر ڈالیں گے ۔