پاکستان اسٹاک : 59 فیصد حصص کی قیمتیں گھٹ گئیں

241

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو ملا رجلا رجحان رہا،کے ایس ای100انڈیکس میںچند پوائنٹس کا اضافہ ہوا، تاہم مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کو 12ارب روپے کا خسارہ ہوا ،کاروباری اتار چڑھائو کے باعث 59.95فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو کاروبار کا آغاز مثبت ہوا، ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 47900پوائنٹس کی حد عبور کر گیا تھا ،تاہم فروخت کے دبائو کے سبب مارکیٹ تنزلی کا شکار ہو گئی اور انڈیکس 47600پوائنٹس کی سطح پر واپس آگیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو کے ایس ای100 انڈیکس میں 14.31پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس 47672.68پوائنٹس سے بڑھ کر 47686.99پوائنٹس ہو گیا، اسی طرح 22.74پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 19106.87پوائنٹس سے بڑھ کر 19129.61پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای آل شیئر زانڈیکس 32578.46پوائنٹس سے گھٹ کر 32528.61پوائنٹس ہو گیا ۔