انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں80پیسے کا اضافہ

150

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) منگل کے روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر مہنگا ہو گیا، تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق منگل کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں80پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 160.50روپے سے بڑھ کر161.20روپے اور قیمت فروخت 160.60 روپے سے بڑھ کر161.40روپے ہو گئی، تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 161روپے اور قیمت فروخت 161.50 روپے پر مستحکم رہی۔