پی ی ٹی سی ایل اور پاک سیٹ کے درمیان شراکت داری

167
پی ی ٹی سی ایل اور پاک سیٹ کے درمیان شراکت داری کے معاہدے پر دستخط کیے جارہے ہیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پی ٹی سی ایل اور قومی سیٹلائٹ کمپنی پاک سیٹ نے جدید ترین مربوط سیٹلائٹ سروسز کی تیاری وفراہمی کے لیے شراکت داری کے معاہدے پر دستخط کردیے ہیں جس سے پاکستان میں نجی وسرکاری شعبہ کی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد ملے گی۔یہ شراکت داری سیٹلائٹ گیٹ وے Ka-Band اورIoT اسپیس پر خصوصی توجہ مرکوز کرتے ہوئے سیٹلائٹ پراجیکٹس کی تنصیب کو یقینی بنائے گا۔ پی ٹی سی ایل کے نمائندے ضرار ہشام نے کہاکہ یہ شراکت داری پاکستان کے اپنی سیٹلائٹ کے ذریعے صارفین کو بلارکاوٹ کنکٹیویٹی کی فراہمی کے قابل بنائے گی۔ اس سے ہمیں پاکستان میں ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن اور ٹیکنالوجی پر مبنی انقلاب لانے میں اہم کردار ادا کرنے میں مدد ملے گی۔