موبی لنک مائیکروفنانس بینک کے ری نیو میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 98 فیصد اضافہ

185

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) موبی لنک مائیکروفنانس بینک لمیٹڈ (ایم ایم بی ایل) نے 30 جون 2021 کو اختتام پذیر ہونے والے مالی سال کی پہلی ششماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان کیا ہے۔ بینک نے صف اول کے ڈیجیٹل بینک کے طور پر مارکیٹ میں اپنی ساکھ کو مجموعی ریونیو میں 98 فیصد اضافے کے ساتھ مزید مستحکم بنایا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ،بینک کے قبل از ٹیکس منافع میں سال 2020 کی پہلی ششماہی کے مقابلے میں 14601 فیصد اضافہ ہوا۔ بینک نے کورونا سے منسلک غیریقینی حالات کے باوجود گزشتہ سال کے مقابلے میں تمام شعبوں کے اندر کامیابی سے ترقی کا سفر جاری رکھا۔ انڈسٹری میں 50 ہزار روپے کی اوسط کے برخلاف، ایم ایم بی ایل کی پہلی ششماہی کے دوران کا اوسط لون ٹکٹ 168,000 روپے رہا۔