اولمکپس ، 97 سال کے بعد فلپائن پہلا سونے کا تمغہ جیتنے میں کامیاب

212

ٹوکیو(جسارت نیوز) اولمپک 2020میں فلپائن کا گولڈ میڈل جیتنے کے لیے 97سال کا انتظار ختم ہو گیا۔ اولمپکس 2020میں ویٹ لفٹر ہائیڈائلن ڈیاز نے فلپائن کے لیے پہلا گولڈ میڈل حاصل کرکے تاریخ رقم کردی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلپائن گزشتہ 100برسوں سے پوڈیم پر جیت کے لیے کوششیں کررہا تھا، فلپائن نے 1924میں ہونے والے کھیلوں کے لیے اپنا پہلا دستہ پیرس بھیجا تھا۔ڈیاز نے وویمن ویٹ لفٹنگ کے 55ویں کیٹیگری میں گولڈ میڈل جیتا اوراس دوران انہوں نے 2کامیاب لفٹوں میں 224کلوگرام مجموعی وزن اٹھاکر اولمپک ریکارڈ بھی قائم کیا۔گولڈ میڈل کونٹیسٹ میں ہائیڈائلن ڈیاز کا مقابلہ عالمی ریکارڈ رکھنے والی چین کی لائیو کیون سے تھا۔فلپائن کی فضائیہ میں خدمات سرانجام دینے والی ڈیاز نے پوڈیم پر جانے سے قبل اپنے کوچز کے ساتھ اپنی تاریخی فتح کا جشن منایا۔فلپائن کے لیے تاریخی فتح قائم کرنے والی ڈیاز کا کہنا ہے کہ میں نے اس جیت کے لیے بہت سی قربانیاں دیں،کئی ماہ اور سالوں اپنے والدین سے دور رہی اور خطرناک تربیت لی لیکن خدا نے فیصلہ کرلیا تھا۔فلپائن کو 110 ملین افراد پر مشتمل کھیلوں کا جنونی ملک کہا جاتا ہے۔ اس تاریخی جیت کے ساتھ ہی ہڈلن ڈیاز پر انعاموں کی بارش شروع ہو گئی، گھر کے اعلان کے ساتھ حکومت نے سونے کا تمغہ جیتنے والے کھلاڑیوں کے لیے ملین ڈالرز انعام کا اعلان بھی کر رکھا تھا۔فلپائن نے پہلی بار اولمپک کھیلوں میں 1924 میں حصہ لیا تھا، 97 سالہ تاریخ میں یہ فیلپائن کا گیارہواں میڈل ہے۔