پاکستان ، ویسٹ انڈیز ،پہلا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا

310

بارباڈوس (جسارت نیوز)پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی 20 سیریز کے شیڈول میں تبدیلی اور ایک ٹی ۔20میچ کی کمی کے بعد4 میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج برج ٹائون، بارباڈوس میں کھیلا جائے گا۔ قومی ٹیم ان دنوں دورہ ویسٹ انڈیز پر ہے جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف 5 کے بجائے 4 ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان5 میچوں کی سیریز میں ایک میچ کی کمی کی گئی ہے اور اب 5 کے بجائے 4 ٹی20 میچز کھیلے جائیں گے اور پہلا میچ 27 کے بجائے آج بارباڈوس کے مقام پر کھیلاجائے گا۔ پاکستانی ٹیم بابر اعظم کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ ویسٹ انڈیز کو کیرن پولارڈ لیڈ کریں گے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹی 20 میچ 31 جولائی کو گیانا میں کھیلا جائے گا۔ سیریز کا تیسرا ٹی 20 میچ یکم اگست کو گیانا میں کھیلا جائے گا جبکہ چوتھا اور آخری میچ3 اگست کو گیانا میں ہی کھیلا جائے گا۔