آصف زراری نے ہائی کورٹ سے حاضری سے استثنامانگ لیا

346

اسلام آباد(آن لائن)سابق صدر آصف علی زرداری کی امریکا میں جائداد کا نیب کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے آج بدھ کو حاضری سے استثنامانگ لیا ۔سابق صدر آصف علی زرداری نے اپنے وکیل فاروق ایچ نائیک کے ذریعے درخواست دائر کردی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ سابق صدر آصف علی زرداری کی طبیعت ناساز ہے ان کی میڈیکل رپورٹس بھی درخواست کا حصہ بنا دی گئی۔ درخواست میں نیب کو فریق بنایا گیا ہے لہذا آج حاضری سے استثنادیا جائے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کا دورکنی بینچ آج بدھ کو آصف زرداری کی درخواست ضمانت پر سماعت کرے گا ۔یاد رہے کہ سابق صدر نے امریکا میں جائدادکیس میں طلبی کا نیب نوٹس اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کررکھا ہے۔