حیدرآباد: کھلے مین ہول میں گر کر معصوم بچہ جاںبحق

163

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر)کھلا مین ہول ایک اور زندگی نگل گیا، پریٹ آباد میں 4 سالہ مبشر ولد نعیم کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہو گیا۔ حیدرآباد سٹی‘ لطیف آباد میں بیشتر گٹر نہ صرف گلی محلوں بلکہ اہم ترین شاہراہوں پر کھلے ہوئے ہیں۔ لطیف آباد نمبر4کرم مصطفی مسجد کے علاقے میں بیشتر گہرے گٹر کھلے ہوئے ہیں جو کہ بارش کے دوران بڑے حادثے کا سبب بن سکتے ہیں ۔