کورونا بحران: بھارت کے لاکھوں شہری  قرضوں میں جکڑ گئے

119

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت میں کورونا وائرس کے باعث معاشی بحران کے نتیجے میں لاکھوں شہری قرضوں میں جکڑ گئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق کورونا وائرس کا زور کم ہونے کے بعد اب لاکھوں لوگ اسپتالوں کے بلوں کو ادا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ان کی تمام جمع پونجی ایمبولنس، طبی ٹیسٹوں، ادویہ اور آئی سی یو کے بستر کا خرچہ پورا کرتے ہوئے ختم ہو گئی ہے۔