جرمنی: کیمیکل پلانٹ میں دھماکا ایک شخص ہلاک‘ 16زخمی

207
برلن: جرمنی کے شہر لیوکوزن کے کیمیکل پلانٹ میں دھماکے کے بعد جائے وقوع سے دھویں کے بادل اٹھ رہے ہیں

برلن (انٹرنیشنل ڈیسک) جرمنی کے شہر لیورکوزن میں کیمیکل پلانٹ میں ہونے والے زور دھماکے سے شہر لرز کر رہ گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں ایک شخص ہلاک اور 16زخمی ہوئے،جب کہ 5لاپتا افراد کی تلاش جاری ہے۔ دھماکا کیمیائی فضلہ جمع کرنے والے تالاب میں ہوا اور وہاں آگ بھڑک اٹھی ۔