آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج مسترد ،ن لیگ کا قومی و بین الاقوامی سطح پر تحریک کا اعلان

110

مظفر آباد ( آن لائن)مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ مظفرآباد 25 جولائی کا الیکشن 2018 کے الیکشن کا ٹریلر ہے ،مظفرآباد ووٹ زیادہ ہمارے سیٹیں پی ٹی آئی کی حیران کن ہے ،مظفرآباد رزلٹ چوری کیا گیا ہمارے لوگوں کی وفاداریاں تبدل کرنے پر دباؤ ڈالا گیا ، اداروں کے لوگ پیسوں کے عوض ٹکٹ فروخت کرنے لگ جائیں تو نتائج کیا برآمد ہوں گے ، آزاد کشمیر میں پری پول رہکنگ کی گئی،25 جولائی کو آزادکشمیر میں جمہوریت ہاری ہے ہم دنیا کو کیا بتائیں گے ،ایک جماعت کو 32 فیصد ووٹ ملتے ہیں اور سیٹیں کتنی ہیں ایک جماعت کو 25 فیصد ووٹ ملتے ہیں اور نشستوں کی تعداد کیا ہے سب نظر آرہا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع راجا فاروق حیدر خان، احسن اقبال، مصدق ملک بھی موجود تھے ۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ الیکشن میں اخلاقی اور جمہور ی اقدار کو تباہ کیا گیا اس میں وزیراعظم پاکستان اور وزرا ملوث ہیں ،اس الیکشن کو مسترد کرتے ہیں یہ کشمیر کے حقوق پر ڈاکا ہے ۔اس موقع پر راجا فاروق حیدر نے کہا کہ پاکستانی قوم سے ایک سوال ہے جو حکومت باہر ہمارے لیے حق خودارادیت کی بات کرتی ہے ہمیں حق راے دہی سے محروم کررہی ہے ،عمران خان نے آزادکشمیر کے آئین قانون اور تشخص کی دھجیاں بکھیریں ،الیکشن کے نتائج کو مسترد کرتے ہیں آزادکشمیر پاکستان اور بیرون ملک اس کے خلاف تحریک چلائیں گے،آزادکشمیر کے اندر پیسہ چلا قانون نافذ کرنے والے ادارے بعض سنگین معاملات میں ملوث رہے،جنگل سے بیلٹ پیپرز مل رہے ہیں یہ صاف شفاف الیکشن ہے ؟عمران خان نے آزادکشمیر کے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا گیا ،ہم کسی صورت چپ نہیں بیٹھیں گے ہم انہیں بتائیں گے کہ کیسے تحریک چلائی جاتی ہے،راجا فاروق حیدر خان نے مسلم لیگ ن کے انتخابی نشان پر مہر لگے بیلٹ پیپرز بھی میڈیا کو دکھائے۔احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان نے کشمیریوں کے مینڈیٹ کو چوری کیا ،آزادکشمیر کے عوام اور مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے ساتھ ملکر تحریک کا حصہ بنیں گے،ڈسکہ الیکشن کا ری پلے کیا گیا یہ چالاکیاں نہیں چلنے دینگے ،پاکستان کے ادارے اب واضح کریں کہ وہ کس کے ساتھ ہیں پاکستان کے ساتھ یا پی ٹی آئی کے ساتھ۔