حکومت اور اپوزیشن میں کوئی ڈیڈ لاک نہیں، فواد چودھری

116

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات چودھری فواد حسین نے کہا ہے کہ یہ تاثر درست نہیں ہے کہ حکومت اور اپوزیشن میں الیکشن کمیشن کے ارکان کے تقرر پر کوئی ڈیڈ لاک ہے، وزیراعظم آئین کے مطابق اپوزیشن لیڈر سے اس معاملے پر رائے لیں گے۔ اپنے ایک بیان میں وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ایک مضبوط الیکشن کمیشن جس پر تمام جماعتوں کا اعتماد ہو پاکستان کے مفاد میں ہے۔ عمران خان کی جدوجہد شفاف نظام کیلیے ہے۔ انتخابی اصلاحات اور نیب قوانین پر بھی حکومت کھلے دل سے آگے بڑھنا چاہتی ہے، ہم چاہتے ہیں کہ بڑے معاملات پر پارلیمان میں اتفاق رائے پیدا ہو، سیاسی نظام کا استحکام آئین کے احترام میں پنہاں ہے اور انتخابات، احتساب اور قومی سلامتی پر اتفاق رائے سیاسی ہی نظام کو استحکام دے گا۔