اختر حسین مزید 2 سال کیلیے جو ڈیشل کمیشن میں وکلا کے نمائندہ رکن مقرر

139

اسلام آباد(آن لائن) پاکستان بار کونسل نے اختر حسین کو مزید 2 سال کے لیے جو ڈیشل کمیشن میں وکلا کا نمائندہ رکن مقرر کر دیا ہے۔ جو ڈیشل کمیشن میں پاکستان بار کونسل کے رکن اختر حسین کی 2سالہ میعاد ختم ہو گئی تھی۔اختر حسین آج سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر کو عدالت عظمیٰ میںتعینا تی کے معا ملے پرمنعقد ہو نے والے جوڈدیشل کمیشن کے اجلاس میں پاکستان بار کونسل کے نمائندے کے طور پر شرکت کر یں گے۔دریں اثناپاکستان بار کونسل نے جوڈیشل کمیشن کی جانب سے سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر کی عدالت عظمیٰ میں تعیناتی کے لیے جو ڈیشل کمیشن کے اجلاس کو طلب کر نے پر آج ملک گیر احتجاج کی کال بھی دی ہے اور جسٹس محمد علی مظہر کی دوسری مرتبہ نامزدگی کے خلاف احتجاج کی دھمکی دی ہے۔