وزیراعظم قومی معاملات پر اپوزیشن کیساتھ نہیں بیٹھتے، شیری رحمان

114

اسلام آباد (آن لائن) پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ جمہوریت میں کلیدی آئینی اداروں میں تقرر اسی وقت ہوتا ہے جب حکومت حزب اختلاف کے ساتھ اتفاق رائے پیدا کرے، یہاں وزیراعظم قومی معاملات پر اپوزیشن کے ساتھ نہیں بیٹھتے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے 2 ارکان اپنی مدت پوری کرنے کے بعد پنجاب اور کے پی کے سے ریٹائر ہوگئے ہیں، آئین کے مطابق وزیراعظم کو اپوزیشن رہنماؤں کی مشاورت سے 45 روز کے اندر تقرر کو حتمی شکل دینی چاہیے، پی ٹی آئی حکومت 1 سال تک سندھ اور بلوچستان سے کسی بھی رکن کو مقرر کرنے میں ناکام رہی، ماضی میں پی ٹی آئی حکومت نے کمشنرز کے تقرر پر آئینی طریقہ کار کو بھی نظرانداز کیا۔