منڈی بہاالدین ‘ملزمان کی فائرنگ‘ 4 افراد جاں بحق

103

منڈی بہاالدین (صباح نیوز) منڈی بہاالدین میں مسلح ملزمان نے عدالت میں پیشی سے واپس جانے والے افراد کی گاڑی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 4 افراد جاں بحق ہوگئے‘ ملزمان واردات کے بعد باآسانی فرار ہو گئے۔ پولیس کے مطابق واقعہ منڈی بہاالدین کے علاقے چوٹ دھیراں پل کے قریب پیش آیا‘ واقعہ پرانی دشمنی کا نتیجہ لگتا ہے۔