پاکستان تمام مسائل کے پر امن حل پر یقین رکھتا ہے ،وزیر دفاع

161

دوشنبے (آئی این پی)وزیر دفاع پرویز خٹک نے زور دیتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان تمام مسائل کے پر امن حل پر یقین رکھتا ہے ،پاکستان اور تاجکستان افغانستان کے ہمسائے ہونے کے ناطے ایک جیسے سکیورٹی چیلنجز اور خطرات کا سامنا کررہے ہیں۔ منگل کو وزیر دفاع پرویز خٹک نے دوشنبے تاجکستان میں تاجک ہم منصب سے ملاقات کی اور تاجکستان کی سول اور عسکری قیادت اور عوام کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کیااور کہاکہ پاکستان اور تاجکستان افغانستان کے ہمسائے ہونے کے ناطے ایک جیسے سکیورٹی چیلنجز اور خطرات کا سامنا کررہے ہیں۔وزیر دفاع نے زور دیا کہ پاکستان تمام مسائل کے پر امن حل پر یقین رکھتا ہے۔انہوں نے خطے میں سلامتی و استحکام کے لئے تاجکستان کی کوششوں کو سراہا۔ملاقات میں دوطرفہ دفاعی تعاون سے متعلق امور بھی زیر غور آئے۔ملاقات کے دوران تاجک وزیر دفاع نے پاکستان کے ساتھ مل کے دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے تاجک حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں فریقین نے اعلی سطح کے دوروں میں اضافے اور دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔