ملک میں نئی حلقہ بندیوں کیلیے چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اجلاس

162

اسلام آباد (اے پی پی) الیکشن کمیشن نے مردم شماری کے حتمی اعداد و شمار کی اشاعت کے بعد ملک میں قومی اور صوبائی حلقہ جات کی نئی حلقہ بندیوں سے متعلق الیکشن کمیشن کا اجلاس چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی سربراہی میں ہوا جس میں ارکان الیکشن کمیشن شاہ محمد جتوئی، نثار احمد درانی اور الیکشن کمیشن کے سینئر افسران نے شرکت کی، اجلاس میں ملک میں نئی قومی اور صوبائی حلقہ جات کی حلقہ بندیوں، اس کے مختلف طریقہ کار اور مضمرات پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ الیکشن کمیشن اس سلسلے میں وزرات قانون و انصاف، پارلیمانی امور اور اٹارنی جنرل کی معاونت حاصل کرے گا۔